بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

0
32

بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف عسکری تجزیہ نگار بریگیڈیئر ر غضنفر علی نے بابری مسجد کے فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ بھارت میں بابری مسجد کا فیصلہ مسلمانوں کے خلاف آنا تھا اس میں کوئی شک نہیں تھا، توقع کی جا رہی تھی کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسلمانوں کے خلاف ہی آنا تھا، بھارت میں ہندو دہشت گردی عروج پر ہے،

بریگیڈیر ر غضنفر علی کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے،اگر ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے اور ججز کو تشدد کا نشانہ بناتے. مسلمانوں کو بھارت نے دبایا ہوا ہے، جمعیت علماء اسلام ہند کے بی جے پی کے ساتھ تعلقات ہیں

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

بھارت میں بابری مسجد کی طرح سینکڑوں سال پرانی تاریخی جامع مسجد شہید کئے جانے کا خطرہ‘ اہم ترین رپورٹ منظر عام پر

بابری مسجد فیصلہ،ایودھیا سمیت پورے بھارت میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی،ایودھیاسمیت کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس اوراسکول کالجزبھی بند کر دئے گئے.

بھارتی سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 16اکتوبرکو مکمل کرکےفیصلہ محفوظ کیاتھا

Leave a reply