ہندو دیوتا پولیس کی تحویل میں

0
48

پولیس کا جرائم میں ملوث انسانوں کو گرفتار کرنا ہوتا ہے۔لیکن بھارتی پولیس نے ہندودیوتا ’ہنومان‘کو اپنی تحویل یعنی حراست میں لے لیا ہے۔

راجھستان : بھارتی پولیس نے ایک غریب شہری پر پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام لگا کرگرفتار کرلیا

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بہار کے ویشالی ضلع میں پیش آیاجہاں دو مختلف فریقوں نے اس معاملے میں دو الگ الگ مقدمات درج کروائے ہیں۔

پولس عہدیدار کے بقول کچھ لوگوں نے پاناپور گوراہی گاو¿ں کے بلوا کوری ٹھاکرباڑی میں متنازعہ جگہ پر ہنومان کا بت نصب کرنے کی کوشش کی۔ اس پر ٹھاکرباڑی کمیٹی کے ارکان مشتعل ہو گئے۔ کچھ لوگوں نے اس پر نہ صرف اعتراض کیا بلکہ مجسمہ کو وہاں سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

گجرات فسادات میں‌ ملوث ڈیڑھ سو انتہاپسند پکڑنے والے سابق بھارتی پولیس افسر کو عمر قید کی سزا

بعدازاں دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑے کی نوبت آ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہنومان کی مورتی کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔

بھارتی پولیس کی بکریوں سے زیادتی ، پودے کھانے پرگرفتار کرلیا!

حاجی پور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس راگھو دیال کے مطابق عوامی زمین پر کسی مندر یا مجسمہ کی تنصیب ممنوع ہے۔ بھگوان ہنومان کے مجسمہ کو قبضہ میں لے کر اسے تھانے میں محفوظ رکھا گیا ہے۔

راگھودیال کے بقول جھگڑے کو ختم کرنے اور امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے ہنومان کے مجسمہ کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

Leave a reply