ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

0
84
shuhda

ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

بہاولنگر کی ہندو برادری نے وطن عزیز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی نکالی، ریلی میں ہندو والمیکی برادری اور دیگر مینارٹیز نے بھرپور شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے مینارٹیز کالونی سے بہاولی چوک تک مارچ کیا،مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر شہداء پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے شرکاء کی جانب سے شہداء اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاک افواج اور دیگر فورسز کے شہداء نے ملک و قوم کے لئے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے شہدائے وطن کی عزت و تکریم ہمارا اولین فرض ہے ،ہندو برادری کے رہنما ساجن بھاٹیا کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم تکریم شہدائے پاکستان پر افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے شہدا کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وردی کا رنگ کچھ بھی ہو، سمندر میں سفید،ہوا میں نیلا، بارڈر پر خاکی، پولیس سمیت تمام شہدا اور غازیوں کو آج ہمارا سلام ہے، پاکستان کے قیام، بقا اور سالمیت میں لاکھوں شہدا اور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے،پاکستان کی اندرونی و بیرونی سرحدوں کی حفاظت کے دوران فورسز اور پولیس جوانوں نے بے شمار قربانیاں دیں،آج ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر جانبازوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے پوری پاکستان قوم آج اپنے شہدا کو یاد رکھنے اور انہیں شایان شان عزت و محبت سے نوازنے کا عہد کرتی ہے۔ہمارے شہدا سے محبت اور عزت و و تکریم نہ کرنے والا ہماری نفرت کا مستحق ہےپاکستان کی مسلح افواج،قانون نافذ کرنے والے اداروں ،دیگر شہدا و غازی اور پاکستان ہمیشہ اکٹھے و زندہ باد ۔

جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نے حاضری دی۔

اے دشمن دیں تو نے کس قوم کو ہے للکارا

ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے-

یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

Leave a reply