اداکارہ حرا مانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ وہ پراجیکٹ سائن کیا ہے جس میں مجھے لگے کہ اداکاری کا مارجن ہے لیکن شائقین اپنی مرضی کی ہی چیزدیکھتے ہیں. انہوںنے اپنی ذات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت زیادہ پیار کرنے والی لڑکی ہوں ، مجھے جب کسی سے پیار ہوتا ہے تو میں ٹوٹ کے چاہتی ہوں اسکو اور اس کے لئے کچھ بھی کرجاتی ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ یہی میری ذات کی سب سے بڑی خوبی اور خامی بھی ہے . حرامانی نے کہا کہ گلوکاری میراجنون ہے اور مجھے جب بھی وقت ملتاہے میں اپنے اس شوق کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں. حرا نے کہا کہ میں کھانا بھی بہت اچھا بنا لیتی ہوں، مانی کو میرے ہاتھ کی بنی
ہوئی تقریبا چیزیں پسند ہیں. اداکارہ نے کہا کہ بہت جلد میری اور مانی کی فلم آرہی ہے آپ سب کو بہت پسند آئیگی. انہوںنے کہا کہ عید الاضحی پر میری اور مانی کی فلم ریلیز ہو رہی ہے ، تیری میری کہانیاں کے نام سے اس فیچر فلم میں چار فلمیں ہوں گی ، ہر فلم آدھے گھنٹے کی فلم ہو گی. مجھے امید ہے کہ شائقین اس تجربے کو بہت پسند کریں گے.