حساب مانگنے والے بتائیں قرض اتارو مہم کا پیسہ کہاں ہے، فواد چودھری

0
20

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ قرض اتارو مہم کا حساب کتاب ہونا چاہئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک صاحب ہوتے تھے جنہوں نے اربوں روپے کی اپنی تشہیری مہم ڈیم کے نام پر چلائی اور کہا کہ میں ریٹائیر ہو کر ڈیم کی جگہ پر چارپائی ڈال کر ڈیم بناؤں گا اگر کسی شخص کو پتہ ہو کہاں ہیں؟ کیا کر رہے ہیں؟ کتنا ڈیم بنا چکے ہیں؟ تو معلومات میں ضرور اضافہ فرمائیں۔

فواد چودھری نے احسن اقبال کی ٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے جواب دیا اور کہا کہ ثاقب نثارصاحب نے جتنا پیسہ جمع کیا وہ سب سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا لیکن آپ نے قرض اتارو چلائی تھی اس کے پیسے کا حساب کتاب بھی پتہ کرائیں۔

 

ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

 

نااہلی کیس، فواد چودھری کو نوٹس جاری

 

کیا پارلیمنٹ غیر فعال ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا کیس میں استفسار

Leave a reply