معروف انویسٹیگیٹو جرنلسٹ مبشر لقمان نے حزب اختلاف کے افطار ڈنر کو ابو بچاؤ مہم قرار دے دیا. یہ بات انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے کی.انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت معاملات کو ٹھیک سے نہیں چلا پا رہی جسکی وجہ اپوزیشن کو حکومت کے خلاف متحد ہونے کا موقع ملا ہے.
عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں. حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو رہی ہے جسکا فائدہ اپوزیشن نے اٹھایا اور عید کے بعد تحریک چلانے کا اعلان کیا جسکے بہانے بلاول و مریم کو اپنے ابوؤں کو بچانے کا موقع ملا ہے.
بلاول اور مریم ملاقات سے متعلق عمران خان نے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی
انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی ایکسیڈنٹ کی ناگہانی موت کے باوجود بھی اپوزیشن نے افطار ڈنر کا پروگرام کیا حالانکہ کے دو چار دن مزید موخر کیا جا سکتا تھا.
ملک بھر سے تعزیت کیلئے آنے والوں کا مشکور ہوں، قمر زمان کائرہ