حزب اللہ کی غلطی پورے لبنان کو بھگتنا پڑے گی، اسرائیل نے دی بڑی دھمکی

0
36

حزب اللہ کی غلطی پورے لبنان کو بھگتنا پڑے گی، اسرائیل نے دی بڑی دھمکی

اسرائیل نے لبنانی حزب اللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے کوئی کاروائی کی تو اس کے برے نتائج برآمدہوں‌گے اسرائیل کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ کی کسی بھی حماقت کا خمیازہ پورے لبنان اور لبنانی قوم کو بھگتنا پڑے گا۔اس لیے تنظیم کسی اقدام سے پہلے خبردار رہے ۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے باور کیا کہ حزب اللہ کی طرف سے ہماری سلامتی کے خلاف کیے گئے کسی بھی اقدام کا سخت جواب دیا جائےگا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللہ کی طرف سے دی جانے والی دھمکیاں عملی شکل میں آتی ہیں تو اس کا نتیجہ حزب اللہ، لبنانی قیادت اور افسوس کے ساتھ پوری لبنانی قوم کو بھگتنا پڑے گا۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرئیل ایران کو شام میں اثرو رسوخ پیدا کرنے کی بھی اجازت نہیں دے گا ۔ شام میں ایران کی کا قدم جمانا اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہلبنان میں پیچیدہ اور خطرناک میزائل ذخیرہ کرنے کی اجازت کھبی نہیں دی جاسکتی۔

Leave a reply