fbpx

حکومت مخالف واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے پر کالعدم تنظیم کا ضلعی امیر گرفتار

حکومت مخالف واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے پر کالعدم تنظیم کا ضلعی امیر گرفتار

باغی ٹی وی :منڈی بہاالدین میں پنجاب پولیس نے کالعدم تحریک لبیک کے ضلعی امیر کے خلاف حکومت مخالف واٹس ایپ اسٹیٹس ڈالنے پر مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے نعیم چٹھہ پر مخبری کی صورت میں ایکشن لیا ، نعیم نے اپنے واٹس ایپ پر دو مسیحی افراد کے متعلق سٹیٹس لگایا تھا جن کو لاہور ہائی کورٹ نے توہین مذہب کے الزام سے بری کردیا تھا .

ضلعی امیر نے عدالت کے اس فیصلے پر تنقید کی تھی ایف آئی آر کے مطابق تحرلیک لبیک کے ضلعی امیر نے وزیر اعظم پاکستان اور دیگر ارباب اختیار کو شدید تنقید کانشانہ بنایا اور اس مسئلہ پر لوگوں کے جزبات سے کھیلنے کی کوشش کی . جس سے نقص امن کا اندیشہ تھا . نعیم چٹھہ پہلے ہی فورتھ شیڈیول پر ہیں . جنہیں اب گرفتار کرلیا گیا .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.