حکومت نے شہریوں کو آوارہ کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، عوام میں خوف و ہراس

0
60

حکومت نے شہریوں کو آوارہ کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، عوام میں خوف و ہراس

باغی ٹی وی : (19مارچ 2021، 3 بجے سہ پہر ) ملک بھر میں اس وقت آوارہ کتوں کی بھرمار ہے . ہر جگہ آوارہ کتوں کا راج ہے . یہ آوارہ کتے نہ صرف دیہات میں دندناتے پھر رہے ہیں بلکہ شہروں میں بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں.ان کی پہنچ نہ صر عام علاقوں میں بلکہ یہ کتے پوش علاقوں میں بھی موجود ہیں .موٹر وے پر بھی سرعام کتے دندناتے پھرتے ہیں . دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح قیام و طعام کی جگہوں پر آوارہ کتے موجود ہیں.

آوارہ کتوں کی وجہ سے آئے روز شہریوں کو کاٹنے کے واقعات آ رہے ہیں . اس سلسلے میں حکومت اور انتظامیہ کی طرف کوئی خاص انتظام بھی نہیں کیا گیا.شہریوں کو ان کتوں کے رحم کرم پر چھوڑنے کی وجہ سے عوام شدید پریشنان ہے .

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آوارہ کتوں کے راج سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے ہیں ، ایک رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ سال کے دوران تقریباً 90 ہزار افراد سگ گزیدگی کا شکار ہوئے جب کہ صرف لاہور میں 6 ہزار افراد نے کتوں کے کاٹے کی ویکسی نیشن کرائی

پنجاب میں حفاظتی اقدامات کے فقدان اور آوارہ کتوں کی بہتات ہو جانے اور سینکڑوں سرکاری شفا خانوں میں اینٹی ریبیز ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے بیسیوں افراد آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہلاک ہوچکے ہیں اس دوران کئی ایسے واقعات بھی ہوئے ہیں جن کی رپورٹ سرکاری اداروں اور شفاخانوں میں درج نہیں ہوئی اور نہ ہی کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد سرکاری شفا خانوں تک پہنچ سکتے ہیں ایسے لوگوں میں جہالت کی وجہ سے اپنے دیہات میں کام کرنے والے اتائیوں اور نیم حکیموں سے علاج کرواتے ہیں جو بعد میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں.

یہ مسئلہ نہ صرف لاہور اور پنجاب کا ہے بکہ ملک کے ہر صوبے ، شہر ، دیہات اور محلے کا مسئلہ ہے ، حکومت وقت کو ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے کےلیے سنجیدہ اقدام کرنا ہوں گے .

Leave a reply