حکومت اور اپوزیشن کے سیاسی قائدین کی مچھ میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت

0
35

حکومتی اور اپوزیشن کے سیاسی قائدین کی مچھ میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . بلوچستان کے دلخراش واقعہ پر پاکستان کے سیاسی قائدین گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے . چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا مچھ میں دھشتگردانہ حملے کی مذمت و گیارہ کان کنوں کی شہادت پر اظہار افسوس۔

ان کا کہا تھا کہنا تھا کہ کان کنوں پر ظالمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت و لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، دھشتگردانہ حملے میں گیارہ غریب کان کنوں کی شہادت پر دلی دکھ، درد و افسوس ہوا ہے،

ملک دشمن عناصر اسطرح کے بزدلانہ حملوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، دشمن پاکستان کیخلاف اپنی ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا،
چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ 11 مزدوروں کی جان لینا بہت بڑا ظلم ہے ، اپنے خاندانوں کے لئے رزق حلال کمانے والوں کا ناحق خون بہانا انتہائی قابل دکھ ہے ، اس مجرمانہ فعل کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے ، واقعہ میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے،
متاثرہ خاندانوں سے دلی رنج وغم اور افسوس کرتا ہوں ،
محمد رند کی مچھ کے علاقے میں فائرنگ واقعے کی شدید مذمت

صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان ، پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف سردار یار محمد رند نے بھی مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت ہے . سردار رند نے  فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا

اس طرح کے واقعات سے علاقے کا امن و امان اور بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوشیش کی جاری ھے. معصوم کان کنوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔دہشت گرد اور شرپسند عناصر اس قسم کے واقعات کے ذریعے صوبے کے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

حکومت واقعے میں شہید ھونے والے کانکنوں کے لئیے معاوضے کا اعلان کرے .صوبائی وزیر تعلیم ، پارلیمانی سربراہ بلوچستان اسمبلی پاکستان تحریک انصاف سردار یار محمد رند کی واقعہ میں زخمی ہونے والے کان کنوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

اللہ تعالی شہیدمزدوروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔ آمین

Leave a reply