بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے بعد خوف کا شکار حکومت انتظامی افسران کا تبادلہ کررہی ہے،مولانا فضل الرحمان

0
34

مانسہرہ: جمعیت علما پاکستان اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ناکامی سے پی ٹی آئی بہت زیادہ خوف کا شکار ہوگئی ہے اسی لیے انتظامی افسران کا تبادلہ کررہی ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں جلسے سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے مرحلے میں ناکامی سے بہت زیادہ خوف کا شکار ہوگئی ہے اسی وجہ سے خیبرپختون خوا میں تعینات انتظامی افسران اور بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کی جارہی ہے۔

میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

انہوں نے سرکاری افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نالائقی، نااہلی اور ملک کا حال دیکھنے کے بعد مجھے امید ہے کہ بیورو کریسی حکومت کو سپورٹ کرنے کی حماقت نہیں کرے گی مولانا نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے ذمہ داران نے رابطہ کر کے کہا کہ آپ کی تمام باتیں قابلِ تسلیم ہیں مگر ہمیں ملک چلانے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے 2018 میں الیکشن کے بعد جو مؤقف اختیار کیا وہ آج بالکل سچ ثابت ہورہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کے گورنر کو تبدیل نہ کیا جاسکا، معیشیت کا پہلے بھی بیڑا غرق کیا جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور پھر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہماری معیشت بہتر ہورہی ہے حکومت نے مالیاتی ادارے غیروں کے سپرد کر دیِے، اسمبلی سے منظور ہونے والے بل کے بعد ملکی معاشی پالیسی آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں چلی گئی تو پھر معیشیت کیسے بہتر ہوسکتی ہے جبکہ حکمران مریضوں کی طرح ملکی معیشت میں بہتری کے اشاروں کی بات کر رہے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ ’عوام جان چکے ہیں پہلے ناجائز حکمران تھے جو اب نالائق بھی ہوگئے ہیں، لوگ بھوک سے مررہے اور خودکشیاں کررہے ہیں۔

صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی سمیت سندھ کی دیگر اپوزیشن جماعتوں نے سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف میٹروپول پر علامتی دھرنا دیا تھا کراچی میں اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی قانون کے خلاف فوارہ چوک پر مشترکہ احتجاج کیا جس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، نصرت سحر عباسی، خواجہ اظہار ایم کیو ایم پاکستان کےسینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان سمیت دیگرنےشرکت کی اور خطاب کیا۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا

Leave a reply