fbpx

حکومت کے خلاف نئی حکمت عملی بنا لی،پی ڈی ایم نے میدان لگالیا

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف نئی حکمت عملی بنا لی

باغی ٹی وی : جلسے کے لیے پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت سوات میں میدان لگا لیا۔ پارٹی پرچموں کی بہار، کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ فضل الرحمان، شہبازشریف اور دیگر خطاب کریں گے۔

پی ڈی ایم نے ضلعی انتظامیہ کی اجازت نہ ملنے کے باوجود گراسی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ گراونڈ کے چاروں اطراف پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز لہرا دیئے گئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے اور سکیورٹی کے حالات کے باعث مقامی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ایم قائدین کا کہنا تھا کہ جلسہ ہر صورت ہو گا۔ جلسے سے اپوزیشن رہنماوں مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین کا خطاب متوقع ہے۔


ادھر اپوزیشن اور حکومتی ترجمان کے دوران سخت جملوں کی کا تبادلہ جاری ہے . مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکومت 3 سال میں اپنا پروگرام نہیں دے سکی اُس کے کرائے کے ترجمان اپوزیشن سے پلان مانگ رہے ہیں۔