آئی جی کا وزیراعلیٰ کیساتھ کام سے انکار گورننس فیل ہونے کا ثبوت، حکومت مستعفی ہو، مریم اورنگ زیب

0
30

آئی جی کا وزیراعلیٰ کیساتھ کام سے انکار گورننس فیل ہونے کا ثبوت، حکومت مستعفی ہو، مریم اورنگ زیب

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا عوام اور بیوروکریسی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پر عدم اعتماد کرچکے ہیں۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان اور عثمان بزدار کو گھر چلے جانا چاہئے، آئی جی کا وزیراعلیٰ کیساتھ کام سے انکار گورننس فیل ہونے کا ثبوت ہے، آئی جی پنجاب کا بیان صاف چلی، شفاف چلی کے منہ پر طمانچہ ہے، آئی جی پنجاب کا کہنا کہ مس کنڈکٹ کے ایشوز ہیں انتہائی تشویشناک امر ہے، آئی جی پنجاب کے بیان کا سادہ مطلب یہ ہے کہ کرپشن، نا اہلی، اقربا پروری کا دور دورہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا آئی جی پنجاب کا وزیراعلی پنجاب پر عدم اعتماد گورننس کی تباہی کا مظہر ہے، حکمران اداروں کو سیاست کے لئے استعمال کر رہے ہیں، دو سال سے ہم خبردار اور نشاندہی کر رہے ہیں کہ اداروں میں مداخلت کی جا رہی ہے، حکمرانوں کو کم از کم اس کرسی کا ہی کچھ احترام کرنا چاہئے، جس پر مسلط ہیں۔

Leave a reply