عوام کے لیے ایک اور ریلیف ، حکومت رمضان پیکچ دینے جا رہی

0
29

عوام کے لیے ایک اور ریلیف ، حکومت رمضان پیکچ دینے جا رہی

باغی ٹی وی :حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور پروگرام یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق جلد ہی رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکج میں 19 بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائےگی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا ریلیف پیکج پورے ملک کے عوام کیلئے ہے کسی مخصوص طبقہ کو نوازنے کیلئے نہیں ہے۔نہوں نے مزید کہا کہ ریلیف پیکج کا آغاز 8 جنوری سے ملک بھر میں بیک وقت کیا گیا، اب تک کارپوریشن کی سیلز میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا، مارچ کے مہینے میں 8ارب روپےسے زائد کی سیل ہوئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام اسٹورز پر ہر چیز وافر مقدار میں دستیاب ہے، مشکل کی گھڑی میں عوام کو ان کی دہلیز پر اشیائے خوردونوش فراہم کر رہے ہیں۔
اس سے قبل کورونا سے متاثر افراد کے لیے راشن پیکج کا اعلان بھی کیا تھا .وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ہم نے 8ارب ڈالر کا مشکل سے پیکج دیا ہے، ہمارے پاس کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے وسائل نہیں ہیں،لوگوں میں ایمان کی قوت بڑی قربانیاں دیتی ہے،ہماری دنیا کے اندر دوسرے نمبر پر نوجوان آبادی ہے،نوجوان بہت بڑی طاقت ہیں،اگر ان کا صحیح استعمال کر سکیں،پاکستان 5 ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ خیرات دی جاتی ہے۔

Leave a reply