ہم کمیشن کو سپروائز نہیں کر سکتے ان کو اپنا کام کرنے دیں،عدالت

0
75
لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

ہم کمیشن کو سپروائز نہیں کر سکتے ان کو اپنا کام کرنے دیں،عدالت
شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا

شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری قومی اسمبلی سے سات جولائی تک رپورٹ طلب کر لی ،شیریں مزاری اور ایڈوکیٹ ایمان مزاری اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں، وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہمارا اعتراض یہ ہے کہ چار جون کو انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ، ابھی تک کمیشن سے متعلق ابھی کچھ نہیں ہوا نا ہمیں بلایا گیا ،ٹی او آر سے متعلق بھی ایک ریکوئسٹ تھی کہ کرمنل کاروائی کی تحقیقات کا ذکر بھی ہو جاتا ،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کمیشن کو سپروائز نہیں کر سکتے ان کو اپنا کام کرنے دیں، اس عدالت کی اس متعلق رائے ہے کہ کاروائی قانونی پراسس کے مطابق نہیں تھی اگر آپ کا کوئی اعتراض مستقبل میں ہو تو دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں، کیا اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کوئی رپورٹ آئی ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی نے کہا کہ ابھی کوئی رپورٹ نہیں مجھے نہیں دی گئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علی وزیر ابھی بھی جیل میں ہے وہ بھی ممبر قومی اسمبلی ہیں،جب یہ حکومت میں تھے اس وقت یہ بھی ممبران اسمبلی کو خوشی خوشی اندر کر دیتے تھے،کیا اس عدالت کی حدود سے اس قسم کے ہونے والے واقعات کی کوئی تحقیقات ہوئیں ہیں؟ اس عدالت کی حدود میں صحافیوں کو بھی اٹھایا گیا کیا ان کی آج تک تحقیقات ہوئیں؟

شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

Leave a reply