کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا آلہ کار بنا ہوا تھا، ہمیں انصاف چاہئے –
باغی ٹی وی : کراچی میں جماعت اسلامی کے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی واضح جیت پر کہنا ہے کہ ہم کراچی کو ان ظالموں کے حوالے نہیں کریں گے ہمارے پرچے خراب ہو رہے ہیں، یہ ہمیں پتھروں کے زمانے میں لے کر جارہے ہیں۔
عمران خان کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے،ایک سال سے ان لوگوں کی ٹریننگ …
حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کا آلہ کار بنا ہوا تھاہمیں انصاف چاہئے، ہم کراچی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گےالیکشن کمیشن نہیں سنے گا تو عدالت کا راستہ اختیار کریں گے کراچی میں ٹینکر مافیا کا راج ہے، کوئی ادارہ اپنی جگہ پر کام نہیں کررہا، ہمارے بچوں پر کتنا ظلم کرو گے کراچی کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، 2015 سے یہ لوگ کراچی کو لوٹ رہے ہیں، کراچی کےلوگ ان ظالموں کا مقابلہ کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے …
واضح رہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں غیرحتمی نتائج کے مطابق پارٹی پوزیشن میں پاکستان پیپلزپارٹی سب سے آگے ہے اور بلدیاتی الیکشن میں خاصی متحرک رہنے والی جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہے غیرحتمی نتائج کے تحت پیپلزپارٹی 155 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جماعت اسلامی 130 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کراچی بلدیاتی الیکشن میں غیر حتمی نتائج کے مطابق 63 نشستیں ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 14 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں کراچی میں جلسہ کررہے ہیں ٹاور کے مقام پر ہونے والے جلسے میں توقع کی جارہی ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی کے لئے جیالے امیدوار کا اعلان کریں گے۔