ہم نیب کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ حلیم عادل کو کب گرفتار کرتی ہے، ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ حلیم کو جیل کا خوف کھائے جارہا ہے، ہم نیب کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ حلیم عادل کو کب گرفتار کرتی ہے، اگر کوئی امریکا جا رہا ہے تو پی ٹی آئی کو کس بات کا خوف ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہاکہ حلیم کے بیانات ان کی بوکھلاہٹ اور کھوکھلے پن کا ثبوت ہیں، آج حلیم مراد سعید کی زبان استعمال کررہے ہیں، ان لوگوں میں صرف بدتمیزی اور گالم گلوچ کا آپس میں مقابلہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک بات ماننی پڑے گی حلیم بہترین اتھلیٹ (Athlete) ہیں، جس طرح حلیم عادل نے سینٹرل جیل میں دوڑ لگائی تھی آج بھی وہ جیل کا ریکارڈ ہے، حلیم جیل میں بہترین دوڑ کا ریکارڈ خود ہی توڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بن تو گئے لیکن اس عہدے پر پورا نہیں اتر سکے، روز حلیم کہتے ہیں کہ اس نے وزیراعلی سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، یہ آپ کے بوکھلاہٹ کے اقدام آپ کو مزید رسوا کریں گے۔ناصر حسین شاہ نے کہاکہ اگر کوئی امریکا جا رہا ہے تو پی ٹی آئی کو کس چیز کا خوف کھائے جارہا ہے، آپ کے پائوں تلے زمین کیوں نکلی جارہی ہے۔

Comments are closed.