ہمارے مسئلے کانوٹس وفاقی وزراء نے بھی لے لیا ہے شمعون عباسی

0
31

پاکستان کے نامور اداکار محب مرزا کی ہدایات میں بننے والی فلم عشرت میڈ ان چائنا کی شوٹنگ فروری سے تھائی لینڈ میں جاری تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث پروازوں پر لگی پابندی کے باعث اس فلم کی ٹیم کے 21 افراد وہیں پھنس گئے ہیں

اس حوالے سے پاکستانی اداکار شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء نے تھائی لینڈ میں ان کے ساتھ پھنسے پاکستانیوں کا نوٹس لے لیا

باغی ٹی وی : معروف اداکار شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء نے تھائی لینڈ میں ان کے ساتھ پھنسے پاکستانیوں کا نوٹس لے لیا ہے اداکار نے کہا کہ اس وقت ہماری ٹیم کے 21 لوگ اور دیگر 123 پاکستانی تھائی لینڈ میں پھسنے ہوئے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک میں پی آئی اے اپنے طیارے بھیج رہی ہے اس میں تھائی لینڈ کا نام بھی شامل کرلیا گیا ہے اور حکومت نے تسلی دی ہے کہ یہ معاملہ بہت جلد حل ہوجائے گا

شمعون عباسی نے کہا کہ کس دن پرواز ہمیں تھائی لینڈ سے لے کر جائے گی اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا یہ سوال ابھی بھی وہیں ہے

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے اعلی حکام نے ہمیں پیغام بھجوائے ہیں کہ آپ لوگ فکر نہ کریں جلد ہی آپ لوگوں کو وہاں سے واپس پاکستان لانے کا بندوبست کیا جائے گا

اداکارشمعون عباسی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے بھی ہمارے مسئلے کا نوٹس لیا ہے

خیال رہے کہ اداکار شمعون عباسی نے بھی اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فلم کی ٹیم پاکستان واپس آنے کے بعد ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کرے گی
https://www.instagram.com/p/B-ekTVtl0G-/?utm_source=ig_embed
اپنی ویڈیو میں شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں واپس پاکستان لانے پر فوکس کریں یا پھر کوئی ایسا راستہ نکالیں جس کے ذریعے ہم باحفاظت واپس آسکیں اداکار نے کہا تھا کہ ہم واپس پاکستان آنا چاہتے ہیں ہمارے خاندان وہاں موجود ہیں وہاں جو بھی صورتحال ہے اس سے ہمیں فرق نہیں پڑتا

واضح رہے کہ فلم کے ہدایت کار محب مرزا نے بھی اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک ویڈ یو جاری کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ہم تھائی لینڈ کے ایک علا قے میں موجود ہیں جو بنکا ک سے 3 گھنٹے کی دوری پر ہے جب سے ہم نے یہاں اپنی فلم کی شوٹنگ ختم کی ہے ہم واپس پاکستان آنے کا انتظار کررہے ہیں ہم ایک ہوٹل میں محصور ہیں مزید کچھ دن اور گزرے تو 21 لوگوں کا اس ہوٹل میں مزید رہنا مشکل ہوجائے گا
https://www.instagram.com/tv/B-ekaAUlub0/?utm_source=ig_embed
انہوں نے حکومت پاکستان سے مدد کی درخواست کرتے ہوئےکہا تھا کہ حکومت پاکستان ان کی مدد کرے اور ان کی ٹیم کے واپس پاکستان آنے کا انتظام کرے

پاکستانی سٹاراداکارتھائی لینڈ کے جنگلات میں پھنس گئے ، حکومت سے واپس لانے کی درخواست کردی

Leave a reply