آج دشمن کو پیغام ملا ہے کہ اگر ہمارے شہروں میں گھس کر دہشت گردی کی کوشش کرو گے تو وہی ہو گا جو کچھ دن پہلے تمہارے ساتھ لداخ میں ہوا ، حامد میر

0
57

آج صبح کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی :سماجی رابطے جکی ویب سائٹ ٹویٹر پر سنئیر اینکر پرسن حامد نے اپنے ٹویٹ میں اس حملے کے دوران بہادری سے کاروائی کرنے پر پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے لکھا کہ آج کراچی کی بہادر پولیس نے دشمن کو پیغام دیا ہے کہ اگر ہمارے شہروں میں گھس کر دہشت گردی کی کوشش کرو گے تو پھر وہی ہو گا جو کچھ دن پہلے تمہارے ساتھ لداخ میں ہوا –


اس سے قبل سینئر اینکر پرسن کامران خان نے بھی کراچی کاروائی کو سراہتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان زندہ باد! آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچیج زمیں پر پھیلی دہشت گرد لاشوں نےبھارت کو پیغام دیا کہ پاکستان دہشت کردی کے خلاف جنگ کب کا جیت چکا اب بھارتی ایجنٹ ایسے جہنم رسید ہوں گے الحمدللّٰہ باہر بہادر پاکستانی دہشت گردوں سے لڑ رہے تھے اندر PSX ٹریڈنگ معمول کے مطابق جاری تھی-

یاد رہے کہ آج صبح مطابق 4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا تھا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھے-

جبکہ دوسری جانب کراچی میں اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی ہے-

کراچی سٹاک ایکسچینج حملے میں چار دہشت گرد ہلاک

 

بی ایل اے نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

 

زمین پر پھیلی دہشت گرد لاشوں نےبھارت کو پیغام دیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکا اب بھارتی ایجنٹ ایسے جہنم رسید ہوں گے ، کامران خان

 

کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ، دہشت گردوں کا اصل ہدف کیا تھا ؟

Leave a reply