ہماری کامیابی اور ناکامی کا انحصار اخلاقی بنیاد کے اوپر ہے حمزہ علی عباسی

پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ یہ دُنیا ایک عارضی جگہ ہے جہاں ہمیں جدوجہد کرنی ہے اگر ہم اپنی زندگی کو آزمائش سمجھ کر گُزاریں گے تو ہمارا رویہ مختلف ہوگا

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ہم دنیا میں دنیا کو آزمائش سمجھ کر زندگی بسر کریں گے تو ہمارا رویہ بالکل اور ہو گا اور دنیا کو ہم امتحان سمجھنے کی بجائے اپنی خواہشوں کو پورا کرنے کا میدان سمجھ کر زندگی بسر کرتے ہیں تو ہمارا رویہ بالکل مختلف ہوگا۔


اداکار نے لکھا کہ اگر ایسا ہو گا تو پھر تو ہم معمولی سے معمولی چیزوں کو کھونے پر مرنے مارنے پر اُتر آئیں گے اور زمین و آسمان ایک کر دیں گے-

حمزہ علی نے لکھا کہ اگر یہ معلوم ہے کہ دنیا ایک عارضی جگہ ہے جہاں ہمیں جدو جہد کرنی ہے اخلاقی بنیاد کے اوپر ہماری کامیابی اور ناکامی کا انحصار ہے تو پھرہم اپنی خواہشوں اور رغبتوں کے اسیر نہیں ہوں گے یعنی ہم جدوجہد کریں گے اور محنت کریں گے لیکن اسیر نہیں ہوں گے اور اسیر نہیں ہوں گے تو ایثار کے مقام پر کھڑے ہوں گے-

لاک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں امیتابھ بچن

صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر

Leave a reply