ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کیمپ کے 32 کھلاڑی طلب کر لیے

0
30

باغی ٹی وی :ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کیمپ کے 32 کھلاڑی طلب کر لیے

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی کیمپ کے 32 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیئے بلا لیا،ہیڈ کوچ خواجہ جنید کیمپ کمانڈنٹ ہونگے، 25 جولائی تا 27 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈٰم لاہور میں کھلاڑیوں کی فٹنس پرفارمنس کا جائزہ لیا جائیگا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی کیمپ میں شامل 32 کھلاڑیوں کو پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں 25 تا 27 جولائی ان کھلاڑیوں کی فٹنس پرفارمنس کا جائزہ لیا جائیگا۔ ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید کیمپ کمانڈنٹ تعینات کئے گئے ہیں جبکہ قومی ہاکی کوچ اجمل خان لودھی اور پاکستان ہاکی ٹیم کے فزیکل ٹرینر عابد امین انکی معاونت کرینگے۔ کھلاڑیوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں

گول کیپرر: امجد علی سوئی سدرن گیس، وقار واپڈا، منیب الرحمٰن سوئی سدرن گیس، عبداللہ ماڑی پیٹرولیم
فل بیکس و ہاف بیکس: مبشر علی واپڈا، عقیل احمد ماڑی پیٹرولیم، معین شکیل سوئی سدرن گیس، ابوبکر محمود نیشنل بینک، تعظیم الحسن ماڑی پیٹرولیم، رضوان علی واپڈا، دانش آرمی، آصف حنیف ماڑی پیٹرولیم، عدیل لطیف سوئی سدرن گیس، رضوان علی پی اے ایف
فارورڈز: ایم رضوان سینئر آرمی، ایم عمر بھٹہ واپڈا، علی شان سوئی سدرن گیس، اظفر یعقوب سوئی سدرن گیس، رانا سہیل ریاض سوئی سدرن گیس، رانا وحید واپڈا، حماد انجم واپڈا، اعجاز احمد واپڈا، رومان خان واپڈا، محسن حسن پنجاب، احمد ندیم سوئی سدرن گیس، حمزہ سوئی سدرن گیس، وقار علی ماڑی پیٹرولیم، سلمان رزاق واپڈا، نوید عالم سوئی سدرن گیس، عبیداللہ سندھ، عمیر ستار ماڑی پیٹرولیم، نوحیز ملک نیشنل بینک

کھلاڑیوں کو 25 جولائی سہہ پہر سے قبل کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید کو رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

Leave a reply