ٹھٹھہ : ریاض میں پاکستان رائیٹرز کلب کے صدر کے اعزاز میں ایک خوبصورت "الوداعی نشست” کا انعقاد

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان رائیٹرز کلب کے صدر نوید الرحمن کی جانب سے سینئیر صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان کی پاکستان واپسی پر ان کے اعزاز میں ایک خوبصورت "الوداعی نشست” کا انعقاد کیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کا شرف زبیر بھٹی کو حاصل ہوا جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺ معروف صحافی اور نعت خواں عابد شعمون چاند نے پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان اور پاکستان رائیٹرز کلب کے صدر نوید الرحمن نے کہا کہ بابائے صحافت اعجاز احمد طاہر اعوان کی صحافتی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ایک صحافی کا قلم اور اہمیت ایک پھل دار درخت کی مانند ہوتی ہے، وہ اپنے قلم کے ذریعے اور اپنی تحریر میں جدت کی روانی کو معاشرے کی مکمل عکاسی کے طور پر بھی پورا کرتا ہے،تقریب کے مہمان خصوصی اعجاز احمد طاہر اعوان نے پاکستان رائیٹرز کلب کے صدر نوید الرحمن کا خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مثبت اور معیاری صحافت کو پروان چڑھایا جائے اپنے ہم وطنوں کی خدمت ہی میرا سرمایہ حیات ہے تقریب سے ؛ زبیر بھٹی ؛ پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ ، ڈاکٹر تعظیم حسین ؛ اطہر معین ، گوہر رحمن ؛ مبشر انوار ، ماجد معیز ، ملک عرفان علی ، ولید اعجاز، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے اعجاز احمد طاہر اعوان کی اعلی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں پاکستان رائیٹرز کلب کے صدر نوید الرحمن کی جانب سے ممتاز صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا

Leave a reply