ڈی جی خان :5 سال بعد قدیمی تہوار بیساکھی میں گھڑ دوڑ کا دوبارہ انعقاد

کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان ) قدیمی بیساکھی میں گھوڑ دوڑ 5سال بند رہنے کے بعد دوبارہ انعقاد ۔ بیساکھی میلہ کے سلسلہ میں گزشتہ روزجھنگ ، ملتان،ڈیرہ غازیخان سے درجنوں اعلیٰ نسل کے گھوڑوں اور ان کے مالکان نے شرکت کی ،حبیب آباد سے سخی سرور تک گھڑ دور منعقد ہوئی جس میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے وائس چیئرمین حاجی محمد اصغر قریشی، شیخ کرامت علی پہلوان پہلوان،نادر پہلوان،اسامہ اصغر،ڈیرہ غازیخان کے ہادی خان نیازی اور دیگر نے اپنے قیمتی اور اعلیٰ نسل گھوڑوں کے ساتھ شرکت کی بیساکھی میلہ گھوڑ دوڑ علی الصبح سخی سرور کوئٹہ روڈ پر منعقد کی گئی جس میں ملتان کے حاجی اصغر قریشی کے گھوڑے نے دوڑ جیت لی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے گھوڑ وں کے مالکان کو بھی انعامات دیئے گئے اس موقع پر وائس چئیرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز حاجی محمد اصغر قریشی نے کہا کہ یہ گھوڑ دوڑ بیساکھی میلہ کے سلسلہ میں گزشتہ 70سالوں سے منعقد ہو رہی ہے درمیان میں پانچ سال یہ بند رہی ہے اب دوبارہ سے آغاز ہو گیا ہے ہم نے ملتان سے اور دیگر شہروں سے لوگوں نے شرکت کی انتظامیہ سرپرستی کرے تو یہ شاہی کھیل گھوڑ دوڑ مزید فروغ پاسکتا ہے آج کے شرکاء اور علاقے کے عمائدین کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے سٹی صدر جان عالم خان لغاری،ضلعی سیکرٹری جنرل طارق اسماعیل قریشی،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج، شیخ شاہد محمود،ملک عبد العزیز،حاجی شیخ کرامت علی پہلوان کی دستار بندی کی گئی قبل ازیں ملتان سے آنے والے تاجر رہنماؤں کو ڈیرہ غازیخان کے انجمن تاجران کےعہدیداروں نے خوش آ مدید کہا اور ان کے شوق کی داد دی یہ بیساکھی میلہ تین روز جاری رہا اور 13 اپریل کو اختتام پذیر ہو گیا۔شرکاء نے مطالبہ کیا کہ آئندہ سال بیساکھی میلہ زیادہ زور و شور سے منعقد کیا جائے اور انتظامیہ تعاون کرے

Comments are closed.