ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کی چھٹیاں منسوخ

0
45

خانیوال:کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال اور پرائس کنٹرول کیلئے عید تعطیلات کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں-

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کردیا- انہوں نے ریسکیو 1122 سے ایمرجنسی،لوکل گورنمنٹس سے صفائی پلان بھی طلب کرلیا ہے-ڈپٹی کمشنر نے محکموں کے ہیڈز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے اہم میٹنگ کی- پاک فوج کے کرنل زوہیب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز بھی اجلاس میں موجود تھے-ڈپٹی کمشنر کو افسران نے اجلاس میں محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ دی-اور بتایا کہ عید لاک ڈائون کے پہلے دن ابتک ضلع میں 100 سے زائد دکانیں سیل کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 40 افراد کو گرفتار کرلیا گیا-

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شٹر بند کرکے کاروبار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے عید پر کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ کنٹرول میں رکھنے کے لئے میکانز م پر بھی عمل یقینی بنایا جائے-انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 عیدگاہوں اور نماز عید کے دیگر مقامات پر ڈس انفکیشن سپرے کا کام شروع کرے-انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ویکسیئین سنٹرز 13,14 اور پندرہ مئ کو بند رہیں گےافسران کو خود فیلڈ مِیں جاکر چیک کروں گا-پاک فوج کے کرنل زوہیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج لاک ڈائون پر عمل کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ ہے شہری صورتحال کو سمجھیں اور تعطیلات کے دوران گھروں پر رہیں-

Leave a reply