fbpx

چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی:صوبے خود فیصلہ کریں کہ آگے کیا کرناہے:اہم اجلاس بے نتیجہ ختم

اسلام آباد :یہ تو طئے ہے کہ چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی:صوبے خود فیصلہ کریں کہ آگے کیا کرناہے:اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں‌ آج ایک اہم اجلاس قائمقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کی سربراہی میں منعقد ہوا ،

سیکرٹری تعلیم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن کی ویڈیو لنک پر شرکت کی ، اجلاس میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ امتحانات شیڈول کےمطابق جاری رہیں گے اور تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔

اجلاس میں کورونا ایس او پیز کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق کھولنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔

خیال رہے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کیا گیا تھا ، جس کے تحت تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند ہیں تاہم سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

ادھراین سی او سی کی طرف سے خبردارکیا گیا ہے کہ چوتھی لہر سے کورونا کیسسز میں اضافہ ہونے لگا ہے،جس میں سکولوں کومزید دوہفتے بند کرنے کی تجویزدی گئی تھی

دوسری طرف اس تجویز کے سامنے آنے کے بعد صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان میاں رضا نے این سی او سی سے انتہائی حالات میں بھی سکول وکالجز کھلے رکھنے کا مطالبہ کیا تھا،

صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان میاں رضا کہتے ہیں‌ کہ کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا تاکہ طلباء کا مزید تعلیمی نقصان نہ ہو۔

یاد رہے کہ این سی او سی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم وزرا کی عدم دستیابی کے سبب اجلاس صرف پندرہ منٹ ہی جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے یا بند کرنے سے متعلق این سی او سی کا اجلاس وزراء کی عدم دستیابی کے سبب بغیر کسی نتیجہ ختم ہو گیا۔