ہالی وڈ کی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے ماہرہ خان کیا سوچتی ہیں؟

0
26

نامور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ کی فلمیں ریلیز ہونے سے پاکستانی سینما کو بالکل بھی فرق نہیں‌ پڑتا بلکہ ہر طرح‌کی فلمیں ریلیز ہونی چاہیں تاکہ شائقین گھروں سے نکلیں اور اپنے اپنے مزاج کے مطابق فلمیں دیکھیں اور لطف اندوز ہوں. جتنی زیادہ موویز ہوں گی چاہے وہ پاکستانی ہوں یا ہالی وڈ کی، اتنا ہی شائقین کےلئے بہتر ہے وہ کم از کم سینما گھروں کا رخ تو کریں گے. انہوں نے مزید کہاکہ ہالی وڈ کی فلموں‌کی ریلیز سے پاکستانی فلموں کو کوئی خطرہ نہیں ہے.ماہرہ خان پر اکثر ان کے ساتھی تنقید کرتے نظر آتے ہیں جیسا کہ اداکار فردوس جمال نے

ان کو اداکاری کے حوالے سے آڑھے ہاتھوں لیا تھا اور ان کو ماں کے کردار کرنے کی تجویز دی تھی اسی طرح سے رائٹر خلیل الرحمان قمر بھی ماہرہ خان کی اداکاری پر اکثر سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں اپنے لکھے ہوئے ڈراموں میں ماہرہ کو کام دینے پر خود کو کوستے رہتے ہیں ماہرہ خان کسی بھی تنقید کرنے والے کو جواب نہیں دیتیں، اس حوالے سے جب ماہرہ سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو تنقید کرنے کا حق ہے کریں تنقید لیکن سوشل میڈیا پر اپنی اصلی شناخت کے ساتھ ایسا کریں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جو اپنی شناخت تک ظاہر نہیں‌کرتے جب وہ ایسا کرتے ہیں تو عجیب ضرور لگتا ہے.

Leave a reply