ہالی ووڈ کی پہلی مسلم سپر ہیرو ویب سیریز میں فواد خان بھی جلوہ گر ہوں گے؟

ہا لی وڈ سائنس فکشن سپر ہیرو فلمیں بنانے والے ادارے ماورل اسٹوڈیو کی پہلی مسلم سپر ہیرو ویب سیریز ’مس مارول‘ میں فواد خان بھی جلوہ گر ہوں گے-

باغی ٹی وی : ویب سیریز ’مس مارول‘ مارول استوڈیو کی پہلی مسلم سپر ہیرو فلم ہے جسے رواں برس کے اختتام تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہےاگرچہ تاحال مذکورہ ویب سیریز کا ٹریلر جاری نہیں کیا گیا، تاہم مذکورہ ویب سیریز کے کرداروں اور کہانی سے متعلق ایک ٹریلر اسٹوڈیو نے جاری کیا تھا۔

’مس مارول‘ اب تک کی ہالی وڈ کی پہلی میگا بجٹ مسلم سپر ہیرو کی ویب سیریز ہے، جس میں مرکزی کردار ‘کمالہ خان’ نامی لڑکی کا دکھایا جائے گا، جسے پاکستانی نژاد امریکی لڑکی جواں سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔

پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے پاکستانی نژاد لڑکی ایمان ولانی کا انتخاب کرلیا گیا

مذکورہ سپر ہیرو سیریز کی ہدایات پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے، بھارتی نژاد امریکی مسلم فلم ساز میرا مینن اور بیلجیم نژاد امریکی مسلم فلم ساز عادل ال عربی اور بلال فلاح دیں گے۔

تمام ہدایت کار سیریز کی مختلف قسطوں کی ہدایات دیں گے اور ممکنہ طور پر سیریز کے پہلے سیزن میں 6 قسطیں شامل ہوں گی۔

شرمین عبید چنائے مارول فلم کی ہدایتکاری کرنے والی پہلی پاکستانی فلمساز بن گئیں

اگرچہ مارول اسٹوڈیو پہلے ہی یہ واضح کر چکا ہے کہ ’مس مارول‘ میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی، تاہم اب خبریں ہیں کہ فواد خان بھی سیریز میں دکھائی دیں گے۔

بی بی سی کے صحافی ہارون رشید نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ اگرچہ تاحال مارول اسٹوڈیو نے تصدیق نہیں کی، تاہم فلموں اور ڈراموں سے متعلق دنیا کی معروف ویب سائٹ ’آئی ایم بی ڈی‘ کے ’مس مارول‘ کے آفیشل پیج پر فواد خان کا نام شامل ہے۔


علاوہ ازیں صحافی ہارون رشید نے بتایا کہ ’مس مارول‘ میں نہ صرف فواد خان بلکہ بھارتی اداکار فرحان اختر اور سینیئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔

مذکورہ ویب سیریز کی دیگر کاسٹ میں بھارتی نژاد مسلمان امریکی کامیڈین اظہر محمد عثمان، زنوبیا شروف، یامسین فلیچر، ساگر شیخ اور رش شاہ شامل ہیں۔

پاکستانی اداکارہ نمرہ بُچہ ہالی وڈ میں ڈیبیو کے لئے تیار

’آئی ایم بی ڈی‘ کی ویب سائٹ کے مطابق فواد خان ’مس مارول‘ کی پہلی قسط میں ’حسن‘ نامی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، تاہم اس حوالے سے نہ تو فواد خان نے کوئی وضاحت کی ہے اور نہ مارول اسٹوڈیو نے اس متعلق کوئی اعلان کیا ہے۔

جبکہ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوتے ہی فواد خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور فواد خان کو مبارکباد دے رہے ہیں-


https://twitter.com/MFatilma/status/1401173831549652993?s=20


https://twitter.com/Zeeshan45202/status/1401225911014354945?s=20

ہم نے اعلان کیا کہ ہماری اگلی سپر ہیرو کا تعلق پاکستان سے ہے تو ہمیں بہت عجیب ردعمل دیکھنے کو ملا بشا کے علی

Leave a reply