ننکانہ : سویڈن میں قرآن پاک کو جلائے جانے کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ریلی

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) قرآن پاک کا دفاع ہر مسلمان کاعزم اور ایمان ہے ,سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جاۓ ,قرآن پاک کی بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ ,ضلع بھر میں سویڈن کے خلاف احتجاجی ریلیاں تفصیلات کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کو جلاۓ جانے کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گٸی جس میں صحافیوں ,مذہبی وسیاسی جماعتوں کے علاوہ انجمن تاجران اور شہریوں نےبھر پور شرکت کی احتجاجی ریلی مرکز المدینہ سے شروع ہو کر گول چکر پہچ کر اختتام پزیر ہوٸی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ امیر جماعت اسلامی ملک محمد اسلم ,صدر ننکانہ صاحب پریس کلب شیخ آصف اقبال ,چیٸرمین پریس کلب باٶ ظفر اقبال ملک۔سینئر صحافی سمیع اللہ عثمانی اور ,چیٹرمین مرکزی انجمن تاجران چوہدری مشتاق احمد صراف,عمران صدیق رحمانی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ واربرٹن اورامیدوار پی پی 133 پاکستان مرکزی مسلم لیگ غریب عالم نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ گا حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھر پور احتجاج ریکارڈ کرواۓ اور سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جاۓ مقررین نے مزید کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی مغربی بربریت کی تنگ نظری کایہ سانحہ عینی شاہد ہے قرآن پاک کی بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاۓ گا کیوں کہ قرآن پاک کا دفاع ہر مسلمان کا عزم اور ایمان ہے احتجاجی ریلی میں صدر زری ایسوسی ایشن حاجی رضوان مغل ,صدر حکماء ضلع ننکانہ صاحب شیخ ریاض احمد نے بھی شرکت کی, احتجاجی ریلیوں کا انعقاد ضلع بھر کے مختلف شہروں قصبہ جات میں کیا گیا تھا جن میں موڑ کھنڈا,منڈی فیض آباد,منڈی واربرٹن,شاہ کوٹ اور سانگلہ ہل شامل ہے احتجاجی ریلی میں شرکاء اور بچوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر سویڈن کے خلاف احتجاجی کلمات درج تھے