وزیر داخلہ نے بہیمانہ طاقت کا استعمال کیا:بیرسٹر سیف

0
26

پشاور:ہیروئن کے کیس میں ملوث وزیر داخلہ نے بہیمانہ طاقت کا استعمال کیا:اطلاعاتمعاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ غیر قانونی وزیراعلیٰ پنجاب اور ہیروئن کے کیس میں ملوث وزیر داخلہ نے بہیمانہ طاقت کا استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر محمد علی سیف نے لانگ مارچ سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کامیاب بنانے پر پارٹی کارکنان اور محب وطن شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان عمران خان کی قیادت میں تمام تر ریاستی جبر و تشدد کے باوجود اسلام آباد پہنچے، لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں پارٹی کارکنوں کو غیر قانونی وزیر اعلیٰ کے آرڈرز پر روکا اور تشدد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی وزیر اعلیٰ پنجاب اور ہیروئن کے کیس میں ملوث وزیر داخلہ نے بہیمانہ طاقت کا استعمال کیا، ڈی چوک میں موجود خواتین اور بچوں پر بدترین شیلنگ کی گئی، خوف کی فضا پیدا کر کے ملک کے محاصرے میں ہونے کا تاثر دیا گیا۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

ادھر شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے نے ریاست کے چوتھے ستون میں کچھ لوگوں کو اپنی طرح کرپٹ کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہت بڑا ظلم یہ بھی کیا اس کرپٹ ٹولے نے کہ ریاست کے چوتھے ستون میں کچھ لوگوں کو اپنی طرح کرپٹ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ جلسے میں درخت کاٹے، اسٹیڈیم کی تعمیرات توڑ دیں لیکن کسی کا دکھ ظاہرنہ ہوا، کل شیلنگ اور انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی آگ پر کئی آوازیں نوحہ کناں ہیں درخت جل گیا۔

Leave a reply