ہوم اکنامکس گروپس کے تینوں پوزیشنز رعنا لیاقت علی خان گورنمنت کالج کے طالبات نے حاصل کی

0
49

ہوم اکنامکس گروپس کے تینوں پوزیشنز رعنا لیاقت علی خان گورنمنت کالج کے طالبات نے حاصل کیءں

کراچی ۔ 22 جولائی (اے پی پی) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس جنرل، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتاءج کا اعلان کردیا ہے، ہوم اکنامکس گروپس میں تینوں پوزیشنیز رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج فار ہوم اکنامکس کی طالبات نے حاصل کیں ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتاءج کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ سائنس جنرل کے امتحانات میں ;200;غا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کے حسن اشفاق ولد اشفاق حمید رول نمبر 584362 اور ڈی اے ڈگری کالج فار ویمن فیز ایٹ کی مشایم امین قریشی بنت امین شمس قریشی رول نمبر587645 نے ٹوٹل 1100 میں سے 952 نمبرز حاصل کر کے اے ون گریڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، کالج ;200;ف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے نیئر عباس ولد مصطفی حسین رول نمبر 584750 نے 948 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری جبکہ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی رمشا فہیم بنت محمد فہیم رول نمبر 587542 نے 942 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپس میں تینوں پوزیشنیں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج فار ہوم اکنامکس کی طالبات نے حاصل کیں ۔ اس میں اشنا بنت محمد سعید موسانی رول نمبر 1421 نے ٹوٹل 1200 میں سے 1079نمبرز اے ون گریڈ لے کر پہلی پوزیشن، ارمش سمیع بنت محمد سمیع رول نمبر 1433 نے 1058نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ حاجرہ فہیم بنت محمد فہیم اکبر رول نمبر 1479 نے 1045 نمبرز اے ون گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ قائم مقام ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتاءج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس جنرل کے امتحانات میں 4542امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 4463امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1635امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 36;46;63 فیصد رہا ۔ ان امتحانات میں 41امیدواروں نے اے ون گریڈ، 195 نے اے گریڈ، 513 نے بی گریڈ، 626 نے سی گریڈ، 257 نے ڈی گریڈ جبکہ 3امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 266 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 262امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 161 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 61;46;45فیصد رہا ۔ ان امتحانات میں 15اے ون گریڈ، 37 اے گریڈ، 48 بی گریڈ، 45 سی گریڈ اور 16 امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب قرار پائے ۔ اسی طرح ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 36امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 35امیدوار شریک ہوئے جس میں 20امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 57;46;14فیصد رہا ۔ ان امتحانات میں 7امیدوار اے گریڈ، 8بی گریڈاور 5 سی گریڈ میں کامیاب قرار پائے ۔ نتاءج بورڈ کی ویب ساءٹ www;46;biek;46;edu;46;pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply