دورہ امریکہ میں غیر معمولی پذیرائی اور کامیابی ملنے پر اپوزیشن” سکتے ” میں ہے،ہمایوں اختر

0
55

اپوزیشن وزیر اعظم عمران خان کو دورہ امریکہ میں غیر معمولی پذیرائی اور کامیابی ملنے پر ” سکتے ” میں ہے ‘ ہمایوں اختر خان

عمران خان کی کریڈیبلٹی ،حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ‘ سینئر مرکزی رہنما

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کریڈیبلٹی ، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ، پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے پاکستان سے ڈومور نہیں کہا بلکہ دونوں ممالک نے برابری کی سطح پر تمام امور پر بات چیت کی ، دنیا کی تاریخ میں پہلے کبھی اوور سیز کا اتنا بڑا اجتماع منعقد نہیں ہوا جو موجودہ حکومت کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس کی گونج سے اپوزیشن حلقوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر فوج کی قیادت وزیرا عظم عمران خان کے ساتھ دورہ امریکہ پر گئی ہے تو یہ ہماری اپنی فوج ہے اور اس نے خطے کے امن میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ امریکی صدر سے ملاقات میں یقینی طو رپر افغانستان کے حو الے سے با ت چیت کو فوقیت حاصل ہونا طے شدہ تھا اسی لئے پاک فوج کی قیادت کا وزیر اعظم کے ہمراہ جانا نا گزیر تھا۔ ہمایوں اختر خان نے کہاکہ عالمی طاقتیںپاکستان کی اہمیت سے آگاہ ہیں اسی لئے امریکہ ، روس اور چین نے ہمیں اپنے ساتھ رکھا ہے ۔ وزیر ا عظم عمران خان کچھ مانگنے نہیںگئے بلکہ تجارت اورباہمی تعلقات کو آگے برھانے پر بات چیت ہوئی ۔ امریکہ بہت بڑی مارکیٹ ہے اگر ہم اس تک مکمل استعداد سے رسائی حاصل کر لیتے ہیں تو ہماری معیشت کو مضبوط بنیادیں مل سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے سی پیک کے منصوبوں سے صرف ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے مکمل کئے جبکہ قرضوں کی واپسی کے لئے کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی گئی ۔ 62ارب ڈالر کے قرضو سے صرف سڑکیںاور پاور اسٹیشن لگائے گئے جبکہ ہم نے یہ قرض فار ن ایکسچینج میں واپس کرنے ہیں او رایسا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا جس سے فارن ایکسچینج حاصل ہے اور ہم قرضے بھی واپس کر سکیں ۔ موجودہ حکومت نے اس کیلئے عملی اقداما ت کا آغاز کیا ہے اور پرائیویٹ سیکٹر سے جوائنٹ ونچر کر رہے ہیں جس سے فار ن ایکسچینج آئے گا اور قرضے بھی واپس ہوں گے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے قبل ناکامی کے دعوے کرنے والی اپوزیشن وزیر اعظم عمران خان کو غیر معمولی پذیرائی اور کامیابی ملنے پر ” سکتے ” میں ہے اور اب اپنی سبکی مٹانے کیلئے صرف کیڑے نکالے جارہے ہیں۔

Tagsbaaghi

Leave a reply