ہنی مون پر جا رہا ہوں،اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا،عامر لیاقت

ہنی مون پر جا رہا ہوں،اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا،عامر لیاقت باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے میری صلاحیتوں کو زنگ لگا دیا،چار سال ہو گئے میں کسی میڈیا ہاؤس میں نوکری نہیں کر سکتا، لوگ کہتے ہیں پی ٹی آئی کا بندہ ہے، میڈیا کا جو حال حکومت نے کیا سب کے سامنے ہے،صحافیوں کے سامنے بھی کھڑا نہیں ہو سکتا، میری پارٹی شمولیت کے موقع پر بھی کچھ لوگ تھے جو مجھے پسند نہیں کر رہے تھے، کئی مرتبہ ان لوگوں نے چاہا کہ میں پارٹی چھوڑ دوں، پتہ نہیں وہ لوگ ایسا کیوں چاہتے ہیں، بہت سارے لوگ اب بھی پی ٹی آئی میں میرے خلاف ہیں، میں نے چار سال گزار لئے، میرا اب جو تھا ختم ہوا، جوگزارنا تھا گزار دیا، اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا، عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ضرور لڑوں گا،حلقہ 295 کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا، کس … ہنی مون پر جا رہا ہوں،اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا،عامر لیاقت پڑھنا جاری رکھیں