مسجد کے سامنے رنگ،ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے معافی مانگ لی

0
33

ہانگ کانگ: مظاہرین کی جانب سے مسجد کے سامنے رنگ پھینکنے کا معاملہ شدت اختیارکرگیا ، دوسری طرف ہانگ کانگ میں گزشتہ کئی روز سے جاری مظاہروں کے دوران ایک مسجد کے سامنے آبی توپ سے نیلا رنگ پھینکے جانے پر ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو نے معذرت کرلی۔

بیٹری سے چلنے والیں بسیں اور فواد چوہدری

ہانگ کانگ میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے واٹر کینن کے ذریعے نیلا رنگ پھینکا جارہا تھا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دوران واٹر کینن کی زد میں مسجد بھی آ گئی جس کے باعث مسجد کے دروازے کے علاوہ، دیواریں اور سیڑھیاں نیلی ہوگئیں۔

ہم جنگوں میں‌امریکہ کا ساتھ نہیں دے سکتے . یورپی یونین

واقعے کے بعد ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے مسجد کا دورہ کیا اور اور امام مسجد سے ملاقات کے دوران واقعے پر معذرت کی۔چیف ایگزیکٹوکیری لام نے آئندہ ایسے واقعہ نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کرادی اس موقع پر چیف امام محمد ارشد نے معذرت قبول کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسلمان برادری ہانگ کانگ میں امن سے ساتھ رہے گی۔

آج بلاول بھی ابو کے پاس اڈیالہ پہنچ جائیں‌گے ، اہم خبر نے ہلچل مچادی

Leave a reply