ہانگ کانگ میں حالات خراب ، مظاہرین نے امریکا سے مدد مانگ لی، چین طیش میں آگیا

0
34

بیجنگ: ہانگ کانگ چین کے لیے خطرناک مسئلہ بن گیا ، ہانگ کانگ چین سے ناراض ہو گیا ، اطلاعات کے مطابق چین کے زیرانتظام علاقے ہانگ کانگ میں بگڑتی ہوئی صورت حال کو حل کے لیے مظاہرین نے امریکا سے مدد مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق چین امریکا کو پہلے ہی خبردار کرچکا ہے کہ وہ ہانگ کانگ بحران میں مداخلت سے گریز کرے، بیجنگ حکام کا کہنا ہے کہ یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ ميں ہزاروں مظاہرين نے امريکی قونصل خانے کی طرف مارچ کیا اور چین کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔امریکی کونصل خانے کے اطراف مارچ کرنے والے مظاہرين نے امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ ہے کہ وہ ہانگ کانگ کو آزاد کرانے میں مدد کریں۔

یاد رہے کہ چین نے ہانگ کانگ میں مظاہرے کی وجہ بننے والا متنازعہ قانون واپس لے لیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود شہریوں نے احتجاج ختم نہیں کیا۔ ہانگ کانگ میں مجرموں کی چین حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے معافی مانگ لی تھی۔لیکن عوامی غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہورہا

Leave a reply