حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جازان ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ

0
29

یمن کے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع جازان ائیر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا ۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حوثیوں سے منسلک المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کے مطابق حوثیوں کے "کاسف 2” نامی ڈرون طیارے نے جازان ائیرپورٹ پر فوجی طیاروں کے گیراج اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
جاری کردہ بیان کے مطابق حملے کے نتیجے میں ائیر پورٹ پر فضائی ٹریفک رُک گئی۔
تاہم سعودی کولیشن فورسز کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جازان شہر کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے ایک ڈرون طیارے کو گرا لیا گیا ہے۔
مالکی نے کہا ہے کہ حوثی شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ اقدامات کے لئے ڈرون طیارے بھیجنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

تاہم کولیشن فورسز کی طرف سے گرائے گئے ڈرون طیارے کے ائیر پورٹ کو ہدف بنانے یا نہ بنانے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

Leave a reply