fbpx

فرانس کے بیان کے بعد لگ رہا ہے کہ فرانس کواپنی غلطی کا احساس ہوا ہے :مبشرلقمان

لاہور:فرانس کے بیان کے بعد لگ رہا ہے کہ فرانس کواپنی غلطی کا احساس ہوا ہے :: اطلاعات کے مطابق فرانسیسی سفارتخانے کی طرف سے پاکستان حکومت کے نام پیغآم کے بارے میں سنیئرصحافی مبشرلقمان نے مستقبل میں ایک اچھی خبرسے تعبیر کیا ہے

سنیئرصحافی مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرپاکستان میں فرانسیسی سفارتخانےکی طرف سے اہم پیغام کے بعد اس کا جائزہ لینے کے بعد کچھ اچھا ہونے کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل بہت اچھی خبریں دیکھ رہے ہیں

 

مبشرلقمان نے فرانسیسی سفارتخانے کی طرف سے اس بات کوایک پیغآم کے طورپرلیا ہے کہ ایک جمہوری ملک ہونے کے ناطے وہ ملک میں تمام طبقات کویکساں بنیادی حقوق کی فراہمی پریقین رکھتا ہے اورمعاشرے میں کسی بھی شدت پسندی کی نفی کرتا ہے

مشرلقمان کہتے ہیں کہ ان الفاظ سے یہی لگ رہا ہے کہ فرانسیسی حکومت کوشش کرے گی کہ اس کے ملک میں آئندہ کسی دوسرے مذہب یا اہم متبرک شخصیات کے خلاف نفرت انگیزی نہیں ہوگی ، گستاخی نہیں کی جائے گی

ان کا کہنا تھا کہ اگرفرانس پاکستان سے یہ تقاضا کرتا ہے توبلا شبہ اسے خود بھی ان توقعات کا نمونہ بننا پڑے گا پھر ہی وہ کسی دوسرے کواعتماد کے ساتھ کچھ کہہ سکتا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.