ہارس ٹریڈنگ اوردھاندلی روکی گئی توان دونوں جماعتوں کانام لیواکوئی نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ‌

0
30

ہارس ٹریڈنگ اوردھاندلی روکی گئی توان دونوں جماعتوں کانام لیواکوئی نہیں ہوگا، حلیم عادل شیخ‌

باغی ٹی وی :پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جب انتخابی اصلاحات کی بات ہوتی ہےساری جماعتیں بھاگ جاتی ہے . ہیں، ن لیگ اورپی پی کااقتدارشروع سےہی جعلی رہاہے،ہارس ٹریڈنگ اوردھاندلی روکی گئی توان دونوں جماعتوں کانام لیواکوئی نہیں ہوگا،ملکی مفادات میں ن اورپی پی کبھی سنجیدہ نہیں ہوسکتے.

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھاکہ انتخابی اصلاحات کرکےعوام کےووٹ کاتحفظ یقنی بنائیں گے.انتخابی اصلاحات کرکےعوام کےووٹ کاتحفظ یقینی بنائیں گے،

خیال رہے کراچی این اے 249 کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتیں پیپلزپارٹی پر کافی برہم ہیں . ان کا الزام ہے کہ پی پی نے این اے 249 کا الیکشن چرایا ہے . اس میں سرکاری مشنری استعمال کرتے ہوئے . اس طرح ن لیگ نے بھی کافی تحفظات کا اظہار کیا ہے .
ن لیگ کے شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین کےاستعمال کی تجویزمستردکردی.پاکستانی الیکشن کمیشن اسےناقابل عمل قراردےچکاہے،شہبازشریف.ایک فردکی خواہش یاحکم پرایسےاہم قومی کام انجام نہیں پاتے، ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کاحساس کام پوری قوم کی منشااور اعتمادسےہوتاہے،عوام کی امنگوں کامحورپارلیمان ہےجسے3سال سےتالا لگایاہواہے،

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کانظام تمام دنیانےمستردکیا،انتخابی اصلاحات فریقین کی مشاورت اورعوامی رائےسے ممکن ہوتی ہیں،ن لیگ نے2018میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سےتاریخی انتخابی اصلاحات کی تھیں،

شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ نے 2018 میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے انتخابی اصلاحات کی تھیں.انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت، عوام کی رائے کی روشنی اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں،
ہمارے دور میں ہونے والی انتخابی اصلاحات پر کسی کو اعتراض نہیں تھا.سب کے اتفاق رائے کا مظہراور دستخط شدہ انتخابی اصلاحات کی وہ تاریخی دستاویز آج بھی موجود ہے.جس وقت اپوزیشن مثبت تجاویز،میثاق معیشت کی بات کررہی تھی تو این آر او کاشورکرکےان کی توہین کی گئی،

Leave a reply