ڈسکہ: نامعلوم افراد نے گھوڑے کی ٹانگ توڑدی،مقدمہ درج

ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک عمران)تھانہ ڈسکہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک حویلی میں بندھے گھوڑے کی ٹانگ توڑنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ رنجائی میں شہری محمد آصف نے درخواست دی کہ اس کا سفید رنگ کا گھوڑا حویلی میں بندھا ہوا تھا جب نامعلوم افراد نے اس کی پچھلی بائیں ٹانگ کو گھٹنے کے نیچے سے توڑ دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 1438/24 درج کر لیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے اس افسوسناک واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کے ساتھ اس قسم کی زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ انصاف فراہم کیا جا سکے۔

پولیس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے اور جلد ہی ملزمان کی گرفتاری متوقع ہے۔

Comments are closed.