پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں ، او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ینگ ڈاکٹرز اور سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں ،حکومت سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کرنے کا سلسلہ فوری بند کرے ،اپوزیشن جماعتیں حکومت کوسرکاری اسپتالوں کی نجکاری کی اجازت نہیں دیں گی ،پنجاب حکومت سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کررہی ہے جوناقابل قبول ہے.