fbpx

ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 4202 بسترمختص کر دیئے،سلمان رفیق

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت انسٹی آف پبلک ہیلتھ میں اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ڈاکٹرعثمان انور،ڈائریکٹرسی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی،ڈپٹی سیکرٹری ورٹیکل پراگرامزسیدہ رملہ،آئی پی ایچ سے ڈاکٹررزاق انجم اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا عیدالاضحیٰ پر بڑا فیصلہ

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ڈاکٹرعثمان انور،ڈاکٹرشاہدحسین مگسی اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو ڈینگی کی اوورآل صورتحال بارے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ انسدادای سرگرمیو ں میں کوتاہی برتنے والے متعلقہ محکمہ جات کو آخری وارننگ دی جارہی ہے، وقت ڈینگی کاانتظارکرنے کا نہیں بلکہ قابوپانے کیلئے پیشگی اقدامات اٹھانے کا ہے، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی ہدایت کے مطابق ڈینگی کی صورتحال پرقابوپانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ڈینگی کے رپورٹ ہونے والے ہرکیس کو رسپونس کیاجارہاہے۔خواجہ سلمان رفیق۔

عید الاضحی،سکیورٹی پلان فائنل،صفائی کے لیے کنٹرول روم قائم

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات ڈینگی کے ڈیش بورڈ کو مسلسل مانیٹرکریں، محکمہ صحت کی ٹیموں کوگھروں کی سرویلنس کیلئے مزیدمتحرک کیاجارہاہے،ڈینگی کی انسدادای سرگرمیوں بارے تھرڈپارٹی ویلی ڈیشن کروائی جارہی ہے، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں میں سے کوئی بھی تشویشناک حالت میں نہیں ہے، جنوری سے ابھی تک پنجاب میں ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 4202بسترمختص کئے گئے ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ عوام بھی اپنے گھروں کی صفائی ستھرائی کویقینی بناکرڈینگی کے خاتمہ کیلئے کرداراداکریں،ہمیں لاہورمیں ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام ترتوانائیاں استعمال کرنی ہوں گی،تمام ڈپٹی کمشنرزڈینگی عملہ کی آئی آرایس اورفوگنگ کی تربیت دوبارہ کروائیں۔