ہوٹل سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو لیک کرنے والے صحافی لاپتہ

0
95

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو لیک کرنے والے صحافی لا پتہ ہو گئے

علی عمران جیو نیوز سے وابستہ تھے، گزشتہ شام گھر سے نکلے اور واپس نہیں‌ آئے جس پر اہلخانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور پولیس کو اطلاع دی

جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انکے شوہر کا موبائل گھر پر ہے گاڑی بی باہر کھڑی ہے وہ یہ کہہ کر گھر سے نکلے تھے کہ بیکری تک جا رہا ہوں لیکن وہ واپس نہ آئے ، سچل تھانے میں گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جائے وقوعہ کا معائنہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد حاصل کی جائے گی۔

کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ایسٹ کو علی عمران کی گمشدگی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ وہ کیپٹن صفدر گرفتاری کیس سے متعلق رپورٹنگ کررہے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ میں امید اور دعا کرتا ہوں کہ علی عمران جلد اہلخانہ کے پاس ہوں گے

سندھ کے صوبائی وزیر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتا ہونے کا نوٹس لیا ہے

ن لیگ کی رہنما مریم نواز کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کو اغواء کر کے شمالی علاقہ جات کی سیر کے لئے بھجوایا گیا ہے ، انکی بات سن کر مجھے مطیع اللہ جان یاد آ گئے جو لاپتہ ہونے کے 12 گھنٹے بعد واپس آ گئے تھے دعا کریں علی عمران سید بھی خیریت سے واپس آ جائیں

مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا

شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟

میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ

کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ابھی تک بلاول اور مراد علی شاہ کیوں خاموش ہیں؟ ابھی تک انہوں نے علی عمران سید کے معاملے پر وہ ردعمل کیوں نہیں دیا جو کیپٹن صفدر کے معاملے پر دیا تھا؟ کیا اس ملک کو شام یا افغانستان بنانے پر پکا ارادہ کیا گیاہے؟۔اگر ایسا ہی ہے تو پھر پارلیمنٹ، عدالتوں اور تھانوں کو بند کردیاجائے۔

صحافتی تنطیمنوں نے بھی صحافی علی عمران کی گمشدگی پر احتجاج کیا ہے

ملک میں دروازے توڑنا مزاج بن گیا،کیپٹن ر صفدر نے کیا ڈی جی آئی ایس آئی سے بڑا مطالبہ

Leave a reply