یہ بچہ کس کا ہے ! ہوٹل مالک نے کام میں سستی دکھانے پر ننھےملازم پر گرم چائے پھینک دی

0
29

کراچی : یہ بچہ کس کا ہے ! غربت اور آزمائشوں کی وجہ سے ننھے منھے بچوں کو اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے ، پہلے یہ محنت گھر کا بڑا کرتا تھا جو اب بچوں کو کرنا پڑرہا ہے. ان چھوٹے بچوں کی معصومیت سے فائدہ اٹھا کر بچوں سے کام زیادہ لیا جاتا ہے اور مزدوری کم دی جاتی ہے اور اگر سستی ہوجائے تو پھر کراچی کے اس بچے کی طرح اس پر ظلم ڈھائے جاتے ہیں

ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ہوٹل کے مالک نے کام میں سستی پر کم سن ملازم پر گرم گرم چائے پھینک دی، جس سے بچہ جل گیا۔انسانیت سوز واقعہ نارتھ کراچی کے بلاک ایچ میں گزشتہ ہفتے شام میں پیش آیا۔ بچہ نارتھ کراچی میں واقع چائے کے ہوٹل پر ملازمت کرتا تھا۔ حکام کو واقعہ کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے ملی۔

دوسری طرف اس ننھے بچے پر انسانیت سوز واقعہ پر وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہوٹل مالک کے خلاف چائلڈ لیبر، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تحت فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لوگ انسانیت بھول چکے ہیں، معصوم اور مجبور بچوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایس ایچ او کے مطابق بچہ بخت اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے زیادہ زخم نہیں آئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہوٹل کے مالک احسان اللہ کو گرفتار کرلیا۔

ضرور دیکھئے

Leave a reply