ہوٹل کو بھتے کی پرچی ملنے پرپولیس نے کیا مقدمہ درج

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی ہوٹل کو بھتے کی پرچیاں ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھتے کی پرچیاں ملنے پر تھانہ غالب مارکیٹ نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، پولیس نے مقدمہ ہوٹل کے ایچ آر مینجر اسد کے بیان پر درج کیا ہے.
واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم ہو چکا ہے، لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی ہوٹل کے مالک کو نا معلوم افراد کی جانب سے بھتہ دینے کی پرچیاں دی گئیں جس پر ہوٹل مالک نے غالب مارکیٹ تھانہ میں مقدمہ کے لئے دخواست دی،. درخواست میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے ہوٹل انتظامیہ کوبھتہ کی7پرچیاں بھیجیں ، تمام پرچیاں ہاتھ سے لکھی گئی تھیں پرچیون کے علاوہ ای میلز بھی کی گئیں، درخواست میں مزید کہا گیا کہ بھتہ خوروں نے 50 لاکھ کا بھتہ مانگا اور عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے