غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے گرد نیب کا گھیرا تنگ
سرگودھا.نیب نے ضلع سرگودھا میں غیر قا نو نی قرار دی گئی 137 ہاﺅسنگ سکیموں کے معاملات کی چھا ن بین شروع کر دی ہے ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے قوائد و ضوابط کی خلا ف ورزی کر کے مہنگے داموں پلاٹ فروخت کر کے شہریوں کو لوٹنے والے ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکا ن کو ٹیکسوں کی مد میں بھار ی جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ بیشتر کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر کی 137 ہاﺅسنگ سکیموں کو قوائد و ضوابط کی خلا ف ورزی پر غیر قانونی قرار دے دیا تھا اور پلاٹوں کی خر ید و فروخت پر پا بند ی عائد کر دی تھی ۔ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکا ن نے اس اقدام کو غیر قا نو نی قرار دیتے ہوئے قا نو نی چارہ جو ئی کا فیصلہ کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق اب حسا س اداروں کی نشا ند ہی پر نیب نے غیر قا نو نی ہاﺅسنگ سکیموں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے اور معاملات کی چھا ن بین شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ان میں اہم سیا سی شخصیات کی ہاﺅسنگ سکیمیں بھی شامل ہیں جنہو ں نے قوائد و ضوابط کو بالا ئے طا ق رکھتے ہوئے ہاﺅسنگ سکیمیں بنا کر شہریوں کو مہنگے داموں پلا ٹوں کی فروخت کا کا م شروع کیا ۔بعض ہاﺅسنگ سکیموں نے تو محض تشہیر ی مہم کر کے ہی پلاٹوں کی خر ید و فروخت شروع کر دی تھی ۔حکومت نے نہ صر ف ان ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان کو انکم ٹیکس کی مد میں بھا ر ی جر مانے کر نے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ قوائد و ضوابط کی خلا ف ورزی پر ان کے خلا ف قانون کے مطابق کاروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ہاﺅسنگ سکیموں کے مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بالکل تبا ہ ہو کر رہ گیا ہے ۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان ہاﺅسنگ سکیموں میں سینکڑوں شہری پلاٹ خر ید چکے ہیں لیکن رجسٹریوں پر پا بند ی ہو نے کے باعث یہ شہر ی سخت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ پلاٹ فروخت کر نے کی اجا زت دی جا ئے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 15سال سے پلاٹوں کی غیر قا نو نی خر ید و فروخت کرنے کا سلسلہ جا ر ی تھا ۔