امریکی فوج کا یمنی حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں دو ٹرکوں پر نصب دو اینٹی شپ میزائلوں کے خلاف اپنے دفاع میں حملہ کر کے انہیں تباہ کردیا۔
باغی ٹی وی : ہفتے کے روز امریکی سینٹرل کمانڈ نے "ایکس” پلیٹ فارم پر کہا کہ”صنعا کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3:55 پر حوثیوں نے یمن سے خلیج عدن میں M/V Propel Fortune نامی بحری جہاز پر دو اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے، اس جہاز پر سنگاپور کا جھنڈا لہرا تھا اور یہ جہاز سنگاپور کی ایک کمپنی کی ملکیت ہے، حوثیوں کے حملے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ اقدامات جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ اور امریکی بحریہ اور تجارتی جہازوں کے لیے بین الاقوامی پانیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی …
قبل ازیں جمعہ کو برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں جازان سے 135 ناٹیکل میل شمال مغرب میں ڈرون کی سرگرمی کی اطلاعات ملی تھیں، اسے عدن کے یمنی ساحل سے 50 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں ایک بحری جہاز کے سامنے دو دھماکوں کی اطلاع ملی ہے اور جہاز اور عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور علاقے میں گذرنے والے بحری جہازوں کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔
"العربیہ ” کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی کمپنی امبری نے کہا کہ وہ عدن سے تقریباً 52 ناٹیکل میل جنوب میں پیش آنے والے حادثے سے آگاہ ہے اور اس کی تحقیقات کر رہی ہے-
مذہبی رہنما ڈاکٹر حافظ مسعوداظہر کیساتھ ڈکیتی کی واردات،پولیس کی بروقت کارروائی میں ڈاکو گرفتار …
واضح رہے کہ 19 نومبر سے حوثیوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کا آغاز کیا جن کے بارے میں حوثیوں کو شبہ ہے کہ وہ اسرائیل سے منسلک ہیں یا اس کی بندرگاہوں کی طرف جا رہے ہیں۔