fbpx

مقامی حکومتیں‌ جب تک قائم نہیں ہوں گی مسائل حل نہیں ہوں گے :مصطفیٰ کمال

کراچی:مقامی حکومتیں‌ جب تک قائم نہیں ہوں گی مسائل حل نہیں ہوں گے ،ا سے سے دیگرمعاملات کیسے حل ہوسکتے ہیں :اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر یہ کہا جاتا کہ مردم شماری کے نتائج درست نا ہونے کے باعث وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ کے انتخابات نہیں کروائے جائیں گے تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی

مصطفیٰ‌ کمال کہتے ہیں کہ مقامی حکومتوں پر شب خون مارتے وقت انہیں آئین اور جمہوریت یاد نہیں آتی جس سے عوام کے 90 فیصد مسائل کا تعلق ہے۔ 2018 میں بھی مردم شماری کے نتائج نہیں آئے تھے لحاظہ سابقہ مردم شماری پر انتخابات کرائے گئے۔ حکمرانوں کے لیے عوام صرف ایک عدد جبکہ کراچی وہ دودھ دینے والی گائے جسکو چارہ بھی نہیں ڈالا جاتا۔ پاکستان کے معاشی انجن کراچی کو کوئی سیاسی یا غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر نہیں چلا سکتا۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے یہاں انتخابات ہونے چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں تحریک انصاف ملیر کے عہدے داران کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کرپٹ، نااہل اور تعصب زدہ حکمرانوں نے اداروں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے جس کے اثرات پوری معیشت اور عوام پر آ رہے ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے تمام مسائل کے قابلِ عمل حل پیش کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج لوگ وزیراعظم، وزراء اعلیٰ اور گورنر کی جماعتیں چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔