fbpx

مفتاح اسمٰعیل کس طرح قائد کےحکم پرعوام کوگمراہ کرتےہیں :اورخودکیسےگمراہ ہوئے؟خبرنےپانی پانی کردیا

لاہور: مفتاح اسمٰعیل کس طرح نوازشریف کی ہدایت پرعوام کوگمراہ کرتےہیں اورخود کیسےگمراہ ہوئے؟اہم خبرنےپانی پانی کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی پریس کانفرنس کےدوران ملکی معیشت پرسوال کرنے والےسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل صحافی کے سوال پر بری طرح سٹپٹا گئے۔

جب ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل پی ٹی آئی کے موجودہ دور کی معیشت کی بدحالی پر بات کررہے تھے، تو اچانک صحافی نے سوال کیا کہ اگر ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہےتو آپ کی کمپنی نےاس سال دگنا منافع کیسے کما لیا؟

صحافی کے اس سوال نے ن لیگی رہنما کے اوسان خطا کر دیے، صحافی نے کہا لیگی دور میں آپ کی کمپنی سالانہ تقریباً 35 کروڑ منافع دکھا رہی تھی، لیکن پی ٹی آئی دور میں آپ کی کمپنی کا منافع دگنا ہوگیا، تو آپ معیشت کو تباہ کیسے کہہ رہے ہیں؟

مفتاح اسماعیل کو کوئی جواب نہ سوجھا توعجیب کہانی پیش کرتے ہوئے کہنے لگے کہ میری کمپنی کے منافع کا ملکی معیشت سے کیا تعلق ہے، اس دوران لقمہ دینے کے لیے مشہور ساتھ بیٹھی مریم اورنگ زیب نے لقمہ دیا ’یہ کیساسوال ہے۔‘

خیال رہے کہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے رواں سال 9 ماہ میں دگنے سے بھی زیادہ منافع کمایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.