fbpx

عید الفطر پرکتنی چھُٹیاں ہوں گی:تفصیلات آگئیں

اسلام آباد:عید الفطر پرکتنی چھُٹیاں ہوں گی:تفصیلات آگئیں،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سےکیا گیا ہے،

تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطرپر 2 سے 5 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

 

 

ادھر پاکستان کی طرح سعودی عرب میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، 4 دن کی تعطیلات یکم مئی سے شروع ہوں گی۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پرائیوٹ سیکٹر اور بغیر منافع والے سیکٹر کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر میں عید الفطر کی تعطیلات 29 رمضان سنیچر 30 اپریل 2022 کی ڈیوٹی مکمل کرنے پر شروع ہوں گی، تعطیلات 4 دن کی ہوں گی۔تمام آجروں کو قانون محنت کے لائحہ عمل کی دفعہ 24 کی شق دو کے مطابق اس کی پابندی کرنا ہوگی۔

قانون محنت کے لائحہ عمل کی دفعہ 24 کی دوسری شق میں کہا گیا ہے کہ اگر تہوار یا کسی قومی پروگرام کی چھٹیاں ہفتہ وارچھٹی کے ساتھ ٹکرا رہی ہوں تو ایسی صورت میں ملازم کو عید کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل یا آخر میں اس کے بدلے چھٹی دینا ہوگی۔سالانہ چھٹی میں توسیع تہوار کی چھٹیوں کے حساب سے ہوگی جہاں تک بیماری کی چھٹی کا تعلق ہے تو ملازم کو عید کی چھٹیوں کے محنتانے کا استحقاق حاصل ہوگا، اس حوالے سے بیماری کی چھٹیوں کے محنتانے کا اعتبار نہیں ہوگا