گلگت بلتسان انتخابات:پی ٹی آئی کی 13،پی پی اورن لیگ کوکتنی سیٹیں مل سکتیں ہیں ،شیخ رشید نے بڑادعویٰ کردیا

راولپنڈی:گلگت بلتسان انتخابات:پی ٹی آئی کی 13،پی پی اورن لیگ کوکتنی سیٹیں مل سکتیں ہیں ،شیخ رشید نےبڑادعویٰ کردیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں تحریک انصاف کو 13 نشستیں چاہئیں جو وہ پوری کرلے گی۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں تحریک انصاف کو 13 نشستیں چاہئیں جو وہ پوری کرلے گی، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کا مقابلہ ہوگا، ن لیگ کو چوتھے نمبر پر دیکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی 5 سے 7 کے درمیان سیٹیں دیکھ رہا ہوں، ن لیگ کی گلگت بلتستان میں ایک یا دو نشستیں دیکھ رہا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام پارٹیوں نے پر امن جلسے کیے، پر امن اور شفاف الیکشن ہوئے ہیں، گلگت بلتستان حساس علاقہ ہے عالمی سازش کا حب ہے، جی بی میں پر امن الیکشن اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ پہاڑوں پر رہنے والے لوگ معاملہ فہم اور دور اندیش ہوتے ہیں، گلگت بلتستان کے لوگوں نے اپنے مسائل کے حل کیے لیے ووٹ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.