کورونا سے نمٹنے کیلئے اب تک حکومت پنجاب نے کتنی رقم خرچ ہوئی؟ اہم تفصیلات جاری کردی گئیں‌

0
33

لاہور:کورونا سے نمٹنے کیلئے اب تک حکومت پنجاب نے کتنی رقم خرچ ہوئی؟ اہم تفصیلات جاری کردی گئیں‌،اطلاعات کے مطابق کورونا سے نمٹنے کے لئے اب تک کتنی رقم خرچ ہوئی؟ تمام تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سپیشلائزڈ ہیلتھ نے5 ارب میں سے صرف ڈیڑھ ارب اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے 6 ارب 73 کروڑ 80لاکھ روپے میں سے 74کروڑ20 لاکھ روپے کا بجٹ استعمال کیا۔ محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کو مجموعی طور پر 5 اعشاریہ 173 بلین کا بجٹ جاری کیا گیا تھا جس میں سے ایک عشاریہ 323 بلین ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو پروکیورمنٹ کے لئے جاری کئے گئے۔

607 ملین کی رقم مختلف مشینری کی خریداری پر خرچ کی گئی، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے کل بجٹ میں سے 4587 عشاریہ 874ملین روپے ماسکس، ڈس انفیکٹنٹ، ٹیسٹنگ کٹس اور پی پی ای کے لئے مختص کیے گئے۔ ماسکس، ڈس انفیکٹ، ٹیسٹنگ کٹس اور پی پی ای کے لئے 2889 ملین کا پرچیز آرڈر جاری کیا گیا۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے تدارک کے لیے 12 سو ارب روپے سے زائد کے پیکیج کی منظوری دی گئی ہے، طبی آلات کی خریداری کے لیے 71 ارب روپے اور غریب خاندانوں کے لیے 150 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر سمیت زندہ دلوں کا شہر وبا کے نرغے میں آگیا ہے،24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 11 اموات، 91 دنوں میں جاں بحق افراد 325 ہو گئے، 1342 نئے کیسز سے کورونا پازیٹو 25 ہزار سےمتجاوز، ہسپتالوں میں داخل تشویشناک مریضوں میں بھی اضافہ، وینٹی لیٹر پر زندگی کی جدوجہد کرنے والے 135، آئی سی یو میں 191 اور کورونا وارڈز میں 749 مریض زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کوضرورت کے مطابق انجکشن ایکٹمرا فراہم کردیا گیا، میوہسپتال کے15 تشویشناک مریضوں کےلئے60، جنرل ہسپتال اور پی کے ایل آئی میں زیر علاج 12 ، 12مریضوں کیلئے اڑتالیس اڑتالیس انجکشن فراہم ، سروسز سمیت دیگر ہسپتالوں کیلئے بھی انجکشنز کی تعداد مقرر کردی گئی۔

Leave a reply